امریکی باکسرنےعامرخان کے خلاف فائٹ جیت لی

 امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خلاف ‘ویلٹر ویٹ’ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔

فائٹ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز کرافورڈ کے جارحانہ مکوں کی بارش سے ہوا اور انہوں نے 8-10 کی برتری حاصل کی جب کہ دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر کرافورڈ نے باکسر عامر پر 9-10 کی برتری حاصل کی۔ 

تیسرے راؤنڈ میں باکسر عامر خان نے بہترین فائٹ کی اور رنگ میں ایک بار پھر واپسی کرتے ہوئے 9-10 کی برتری حاصل کی۔

تیسرے راؤنڈ میں باکسر عامر خان نے بہترین فائٹ کی اور رنگ میں ایک بار پھر واپسی کرتے ہوئے 9-10 کی برتری حاصل کی۔

بعدازاں کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف پانچویں راؤنڈ میں شاندار فائٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائٹ کا اختتام 46-48 کی برتری سے کیا۔

کرافورڈ اور عامر خان کے درمیان فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہوئی جس میں کرافورڈ نے عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا  اور یوں اپنے کیرئیر کی 35ویں فتح حاصل کی۔

فائٹ جیتنے کے بعد کرافورڈ نے آئی بی ایف کے ویلٹر ویٹ چیمپین ایرل اسپینس کو چیلنج کردیا اور کہا کہ اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔

دوسری جانب باکسر عامر خان نے اپنے مداحوں سے معذرت کی اور بتایا کہ ‘فائٹ دلچسپ رہی لیکن انہیں پیٹ اور بیلٹ کے نیچے مکے لگے جس سے کافی درد ہوا’۔ 

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept