وسیم اکر م نے بیٹے کی خوشی دیکھ لی

son of waseem akram
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 15, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج میں فخر محسوس کر رہا ہوں۔

سابق سٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بیٹے سند وصول کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق کپتان نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’والدین اولاد کو سب سے بڑا تحفہ جو دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے اور آج تمہاری وجہ سے بہت فخر ہے، یہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے جس کی بنیاد ڈل چکی ہے‘۔ وسیم اکرم نے آخر میں لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ تم اپنے خوابوں کو پورا کروگے اور خوشیوں سے بھرا مستقبل بناؤ گے‘۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.