سابق بھارتی کپتان نے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 15, 2019

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نےانگلینڈ میں ریکارڈ اور آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو فیورٹ ٹیموں میں ایک ٹیم قرار دیا ہے۔ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ عالمی ٹورنامنٹس اور انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کا ریکارڈ غیرمعمولی  ہے، دوسال قبل انہوں نے چیمپئنز ٹرافی جیتی، انگلینڈ میں 2009ء میں ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ جیتا۔

حالیہ سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دیتےہوئے گنگولی نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھا کھیلا ہے، وہ صرف 12رنز سے پیچھے رہ گئے نہیں تو انہوں نے 374رنز کا پہاڑ جیسا ہدف تقریباً حاصل کرلیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی عمدہ بولنگ کی وجہ سے انگلینڈ کو اُس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچز میں بھی شکست دی ہے۔

گنگولی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور اُن کی ٹیم کواس خطرے سے بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بھارتی اسکواڈ میں گہرائی ہے اور اُسے ہرانا بہت مشکل ہے۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ میں ریکارڈز پر یقین نہیں رکھتا، دونوں ٹیموں کو اُس خاص دن اچھا کھیلنا ہوگا، بھارت اچھی ٹیم ہے، ایسی ٹیم جس میں کوہلی، روہیت شرمااور شیکھر دھون جیسے کھلاڑی ہوں، اُسے شکست دینا مشکل ہوگا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.