کرس گیل نے جم چھوڑنے کی وجہ بیان کر دی

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل نے جم جانا چھوڑ دیا ہے، ورلڈ کپ کے لیے یوگا اور آرام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ لمبے لمبے چھکوں کی وجہ سے یونیورس بوس کے نام سے شہرت پانے والے ویسٹ انڈیز کے 39 سالہ کرس گیل اپنے کیرئیر کا 5 واں اور آخری ورلڈ کپ کھیلیں گے ۔

میگا ایونٹ سے قبل کرس گیل نے میڈیا کو اپنی فٹنس کے راز بتا تے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ عرصے سے جم جانا چھوڑ دیا ہے ۔گیل کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے یوگا کرتے ہیں ، مالش کراتے ہیں اور پھر آرام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جسم اور فٹنس اُن کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ وہ اس عمر میں اپنے فارمولے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.