قومی ہاکی ٹیم کا مستقبل تاریک نظر آنے لگا

hockey team
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 16, 2019

قومی ہاکی ٹیم کا مستقبل تاریک نظر آنے لگا‘ پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات تقریبا ختم ہوگئے‘ آئی ایچ ایف نے پاکستان کو پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل نہیں کیا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پری کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کو شامل نہیں کیا، پری کوالیفائنگ راونڈ 15جون سے فرانس میں شروع ہورہا ہے، عالمی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان کو کوالیفائنگ راونڈ میں شامل نہیں کیا، لیگ میں عدم شرکت پر ایف آئی ایچ نے 25ملین کا جرمانہ بھی کیا تھا۔

دوسری جانب صدر پی ایچ ایف آصف باجوہ کا موقف بھی سامنے آگیا، ان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس کے لیے پری کوالیفائنگ راونڈ کھیلے، اس سلسلے میں ایف آئی ایچ کو خط لکھ رہے ہیں کہ اگر پاکستان کے لیے کوئی جگہ بنتی ہے تو موقع دیا جائے۔ آصف باجوہ نے مزید کہا کہ ذاتی طور پراسلام آباد جاکر حکومتی شخصیات کے سامنے اس مسئلے کو اٹھاؤں گا،امید ہے حل نکل آئے گا،جو کچھ بھی ہوا وہ ناقص پلاننگ کے باعث ہوا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.