پی سی بی اور انگلش کاؤنٹی میں معائدہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے نوجوان کھلاڑیوں، امپائروں اور کوچز کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں دو کاؤنٹی ٹیموں کے ساتھ مل کر ایک ایکسچینج پروگرام شروع کررہا ہے۔اور کائونٹیز بھی پاکستان سے معائدے کے لئے گلمورگن اور وارک شائر اپنی دلچسپی دکھا رہی ہیں ۔

پی سی بی اس پروگرام کے تحت اپنے نوجوان کھلاڑیوں، امپائروں اور کوچز کو انگلینڈ بھیجنا چاہتا ہے جبکہ کاؤنٹیز نے اپنے کھلاڑیوں، امپائروں اور کوچز کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔انگلینڈ کے دورے کے بعد لاہور پہنچنے پر پی سی بی ایم ڈی وسیم خان نے بتایا کہ ہم کاؤنٹی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی اکیڈمی میں تربیت دیں گے اسی طرح ہمارے کوچز اور امپائروں کے معیار میں بہتری آنے کا امکان ہے

وسیم خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم ہر سطح پر اپنے معیار کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ایکسچینج پروگرام ہے جس میں ہم غیر ملکی کوچز، امپائروں اور کرکٹرز کی میزبانی کریں گے۔ اس اسکیم کیلئے تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ دونوں کاؤنٹیز نے ہماری تجویز کو سراہا ہے اور اس پر عمل درآمد کیلئے تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ انگلش کنڈیشن میں ہمارے امپائر، کوچز اور کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

You might also like