چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 17, 2019

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔چوتھے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں، تجربہ کار شعیب ملک نے 10 روز کی چھٹی کے بعد برسٹول میں ٹیم کو جوائن کیا لیکن وہ تیسرا ون ڈے نہ کھیل سکے تاہم آج ان کی ممکنہ طور پر آصف علی کی جگہ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔محمد حفیظ بھی آج ٹیم کا حصہ ہوں گے، انہیں حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ فہیم اشرف کی جگہ محمد حسنین کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.