آج لندن میں طبی معائنہ ہوگا

فاسٹ بولر محمد عامر کا آج لندن میں ایک طبی معائنہ ہوگا جس کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی۔محمد عامر چکن پاکس کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ دو ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکے ہیں اور وہ آج ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے بھی دستیاب نہیں ہونگے۔چکن پاکس کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں بلکہ وہ لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا آج فالو اپ چیک اپ ہوگا۔

You might also like