ورلڈ کپ کی انعامی رقم کتنی، آئی سی سی کا سنسنی خیز انکشاف

cricket world cup
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 17, 2019

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم رکھی ہے۔ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز جب کہ لیگ میچز جیتنے والی ٹیموں کو 40، 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ یاد رہے کہ 2015 کے ورلڈکپ میں بھی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرز تھی لیکن اس وقت فاتح ٹیم کو ا?سٹریلیا کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جب کہ رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کو 17 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیے گئے لیکن 2015 کے ورلڈکپ فارمیت کے تحت ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کی صورت میں فاتح ٹیم زیادہ سے زیادہ 40 لاکھ 20 ہزار ڈالرز انعامی رقم جیت سکتی تھی۔ اس طرح موجودہ ورلڈکپ 2019کی فاتح ٹیم کی 2015 کی نسبت ڈھائی لاکھ ڈالرز زیادہ رقم ملے گی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز رکھتا ہے، اس نے 1987، 1999، 2003، 2007، اور 2015 میں عالمی کپ جیتے۔ 2017 میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم یعنی پاکستان کو 22 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملی تھی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.