پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے 3 وکٹ کے نقصان پر 250 اسکور ہیں۔  ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا تاہم امام الحق صرف 3 رنز بنانے کے بعد کہنی میں گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

فخر زمان نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تاہم فخرزمان 50 گیندوں پر 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے،اور بابر عاظم 112 گیندوں پر 115 اسکور کر کے آئوٹ ہو گئے اور محمد حفیظ نے 59 اسکور کئے۔ اس وقت وکٹ پر آصف علی اور شعیب ملک موجود ہیں۔

دوسری جانب سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلش کپتان مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے باعث آج کے میچ میں کپتانی کے فرائض جوز بٹلر انجام دے رہے ہیں جب کہ قومی ٹیم میں بھی 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ شعیب ملک، محمد حفیظ اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میزبان ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے جب کہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

You might also like