پاکستان کا انگلینڈ کو 341 رنز کا ہدف

پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لئے 341 رنز کا ہدف ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 340 رنز اسکور کئے ۔ بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 115 رنز کی اننگ کھیلی اور ان کا ساتھ فخر زمان نے دیا اور 57 رنز اسکور کئے۔اور ان کے آئوٹ ہونے کے بعد ذمہ داری محمد حفیظ نے سنبھالی اور نصف سینچری اسکور کی۔ اور شعیب ملک نے 41 رنز اسکور کئے۔ اور کپتان سرفراز 21 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ٹام کرن نے 4، مارک ووڈ نے دو اور آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

۔ اس سے قبل دو میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان نے اس میچ میں 3 کھلاڑی تبدیل کئے ہیں ۔

You might also like