ہدف کا تعاقب ، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کا 20 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 133 اسکور ہے۔ اس وقت جیسن روئے اور روٹ وکٹ پر موجود ہیں۔

ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا تاہم امام الحق صرف 3 رنز بنانے کے بعد کہنی میں گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

فخر زمان اور بابر اعظم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم فخرزمان 50 گیندوں پر 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بابراعظم اور محمد حفیظ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم محمد حفیظ 220 کے مجموعی اسکور پر 59 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم نے اپنی سنچری اسکور کی اور 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

You might also like