پانچواں ون ڈے ، قومی بیٹنگ لڑکھڑاگئی

پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی صرف 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔  لیڈز میں کھیلے جارہے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 351 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئے اور بالترتیب 0 اور 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے لیکن وہ بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ بابر عاظم 80 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور کپتان سرفراز 72 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہے اور ان کا ساتھ شعیب ملک دے رہے ہیں۔