کرکٹرآصف علی کی بیٹی کا امریکا میں انتقال

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کا امریکا میں انتقال ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے بیمار اور علاج کے لئے امریکا میں زیر علاج تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود بھی پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہے۔

پاکستانی کر کٹ ٹیم کے اسپنر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر دیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا، اس مشکل وقت ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی کی 2 سالہ بیٹی کینسر کے موذی مرض کا شکار تھی۔

آصف علی دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود تھے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept