ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کی حتمی ٹیم کا اعلان

 چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی حتمی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹیم میں محمد عامر، آصف علی اور وہاب ریاض کی واپسی ہوئی ہے جب کہ لیگ اسپنر شاداب خان پہلے سے ورلڈ کپ اسکواڈ پلان کا حصہ ہیں۔

لیگ اسپنر شاداب خان کو ورلڈ کپ کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہونے کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے، ان کی جگہ یاسر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ میں سرفرازاحمد، فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، حارث سہیل، بابراعظم، آصف علی،شعیب ملک،  حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور محمد حسنین  شامل ہیں۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم نے 24 اور 26 مئی کو 2 وارم اپ میچز کھیلنا ہے، 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں شیڈول میچ سے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept