ورلڈ کپ سے ڈراپ جنید خان کا انوکھا احتجاج

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر جنید خان نےانوکھا لیکن خاموش احتجاج کرتے ہوئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی سے احتجاج کیا ہے۔ پیر کو جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے منہ پر ٹیپ لگایا ہوا ہے اور تحریر کیا ہے کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے۔

پی سی بی نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جنید پر کارروائی کا امکان ہے۔سلیکٹرز نے جنید خان کو ٹیم میں شامل کرکے ڈراپ کیا ہے اور وہاب ریاض کو ٹیم میں سپرائز جگہ دی ہے۔

https://twitter.com/JunaidkhanREAL/status/1130469673152241664

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، قومی ٹیم میں شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔ پہلے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل جنید خان، فہیم اشرف، یاسر شاہ اور عابد علی کو ڈراپ کیا گیا ہے، جنید خان کی جگہ محمد عامر، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ عابد علی کی جگہ آصف علی اور یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept