قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر ہیڈ کوچ مایوس

ورلڈ کپ جیسے اہم ترین ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پرہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد مکی آرتھر نے کہا کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں ہماری فیلڈنگ مایوس کن رہی دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے بڑا فرق فیلڈنگ رہی۔ ون ڈے سیریز 0-4 سے ہارنے کے باوجود ہم نے مقابلہ کیا، ساؤتھمپٹن اور ناٹنگھم میں میچ آخری اوور میں گیا ایسے میچ کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔ مجھے سب سے زیادہ فکر فیلڈنگ کی ہے یہ ایسا شعبہ ہے جس پر میں نے کوچ بن کر بہت کام کیا ہے

مکی آرتھر نے کہا کہ ہم دنیا کی نمبر ایک ٹیم سے مقابلہ کررہے تھے تاہم بیٹنگ لائن کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔ پاکستان نے تقریباً ہر میچ میں 300 سے زائد رنز بنائے جس سے بیٹنگ لائن کی اچھی کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جب ہم یہاں آئے تو لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم 280 رنز کی ٹیم ہیں، ہم نے اس تاثر کو ختم کیا، بیٹنگ لائن کی کارکردگی سے مجھے اطمینان ملا ہے اور میں اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہوں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept