کپتان سرفراز آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سرفراز احمد کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ تحریر ہے کہ ’’کیا وہ ورلڈ کپ 2019ء کے اختتام پر ایک اور ٹرافی اٹھارہےہیں‘‘

نومبر 2007ء میں بھارت کے خلاف جے پور میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر شروع کرنے والے سرفراز احمد اب تک 106 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept