ورلڈ کپ پاک بھارت ٹاکرہ ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے انگلینڈ نے ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے ، میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کے دوران مسلح سیکیورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے۔ روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں ہونے والے میچ کے لیے بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔اس حوالے سے پاکستانی اور بھا رتی شائقین کرکٹ کی ممکنہ لڑائی کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept