آصف علی ورلڈ کپ کے لئے کل لندن روانہ ہوں گے

قومی کرکٹر آصف علی ورلڈکپ اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لئے کل لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔ آصف علی دوسرے وارم اپ میچ سے قبل کار ڈیف میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ آ صف علی کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کرے گی۔

آصف علی اپنی بیٹی کی وفات کے بعد وطن واپس آگئے تھے، جس کی تدفین فیصل آباد میں کردی گئی ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ  کے خلاف عمدہ کارکردگی پر عابد علی کی جگہ انہیں ورلڈکپ میں اسکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم بیٹی کے انتقال کی وجہ سے پہلے وہ میت لینے امریکہ گئے تھے اور بعد میں فیصل آباد آکر انہوں نے  بیٹی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔

آصف علی کا کہنا ہے کہ بیٹی کے انتقال کا صدمہ کبھی بھول نہیں پاوں گا۔ انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرکے کوشش کروں گا کہ جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، اس پر پورا اتر کر ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کروں۔