وارم اپ میچ ، پاکستانی ٹیم 262 رنز پر ڈھیر

ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت افغانستان کو جیت کے لئے 263 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر امام الحق اور فخرزمان نے 47 اسکورز کا اچھا آغاز دیا لیکن امام الحق کے 32 رنز پر فخرزمان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد فخرزمان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 19 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اسی اوور میں محمد نبی نے صرف ایک رن پر حارث سہیل کو بھی کلین بولڈ کردیا۔یکے بعد دیگر دو وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کے رنز بنانے کی رفتار سست پڑگئی، 20 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 100 رنز تھا، محمد حفیظ 20 گیندوں پر صفر 12 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر رحمت شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

شعیب ملک نے بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بیٹسمینوں نے مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 103 رنز جوڑے۔شعیب ملک تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں محمد نبی کی گیند پر نجیب اللہ زردان کو باؤنڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے۔ شعیب ملک 59 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شعیب کے بعد کپتان سرفراز بیٹنگ کے لئے آئے لیکن وہ لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 13 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم نے نئے آنے والے بیٹسمین عماد وسیم کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور شاندار سنچری مکمل کی۔بابر اعظم 108 گیندوں پر 112 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ حسن علی 6 اور شاداب خان ایک رن بناسکے، جبکہ عماد وسیم 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 47 اعشاریہ 5 اوورز میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept