بابراعظم "پاکستان کا کوہلی”

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بابراعظم کو ’’پاکستان کا کوہلی‘ قرار دے دیا۔ سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے، بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف پہلے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 112 کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بلے باز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر میدان میں منوایا ہے۔

اس عمدہ کاوش پر مائیکل کلارک نے بابر اعظم کو ’’پاکستان کا ویرات کوہلی‘‘ قرار دے دیا، بابر نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکے اور 2 سکسر بھی جڑے، میگا ایونٹ میں پاکستان کو نوجوان بیٹسمین سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔