پی سی بی بڑے کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے میں ناکام

پاکستان کرکٹ بورڈ ایک عرصے سے اس کوشش میں ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرز پر جونئیر کرکٹ میں بڑے بڑے ناموں والے کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے ۔ یونس خان اور مصباح الحق کے بعد پی سی بی کے سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔

سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے بات چیت کا آغاز کیا جو کئی روز چلتی رہی۔مدثر نذر خود بھی محمد یوسف کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار ایک انٹرویو میں کر چکے ہیں لیکن اچانک یہ خبر آتی ہے کہ پی سی بی کے محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے۔

بھارت نے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو لا کر ایک کامیاب تجربہ کیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی اس کوشش میں اس حوالے سے اب تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept