فرنچ اوپن ٹینس ، راجر فیڈرر پہلے راؤنڈ میں کامیاب

 فرنچ اوپن ٹینس میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے پہلا راؤنڈ جیت لیا۔ خواتین میں جرمنی کی اینجلق کربر اپ سیٹ کا شکار ہو گئیں۔فرنچ اوپن کے میدان میں عالمی ٹینس سٹارز اِن ایکشن ہوئے۔ راجر فیڈرر نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔ سوئس سٹار نے اٹلی کے لورینزوسونیگو کو شکست دی۔

ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے سٹیفناس نے جرمنی کے میکسی میلین مارٹیرر کو ہرا دیا۔ خواتین میں انستاسیا پوٹا پووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی اینجلق کربر کے خلاف چھ چار اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept