پاکستانی بہنیں فاتح اسپین بن گئیں

گلگت بلتستان کی 2 چچازاد بہنوں نے اسپین کی بلند ترین چوٹی ٹائی ڈے سر کرکے وہاں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا۔ ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ آمنہ حنیف اور اور 15 سالہ صدیقہ بانو نے اسپین کی بلند ترین چوٹی سر کرکے وہاں خوشی میں گلگت بلتستان کا نغمہ بھی گایا۔ آمنہ حنیف نے اپنے والد محمد حنیف، دادا لِٹل کریم اور کزن صدیقہ بانوں کے ہمراہ اسپین کی سب سے اونچی چوٹی 3 ہزار 7 سو 18 میٹر بلند ٹائی ڈے سر کرنے کا کارنامہ 24 مئی کو سرانجام دیا۔

دونوں لڑکیوں نے ٹائی ڈے چوٹی سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بننے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔ان سے قبل ٹائی ڈے چوٹی پر کسی بھی پاکستانی خاتون کوہ پیما نے قسمت آزمائی نہیں کی۔ ٹائی ڈے اسپین کی بلند ترین چوٹی ہے لیکن یہ اسپین کے زیر انتظام اٹلانٹک کے سمندر میں ایک جزیرے پر واقع ہے جو براعظم فریقہ کے قریب ہے۔

خیال رہے کہ آمنہ حنیف اور صدیقہ بانو نے اس سے قبل پاکستان میں 6 ہزار ایک سو میٹر بلند چوٹی پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرایا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept