انگلینڈ ہمارا ہوم گرائونڈ ہے : محمد حفیظ

پاکستان کے آل راونڈر محمد حفیظ انگلینڈ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں یہاں کا ماحول حفیظ کے لئے نیا نہیں ہے۔2009میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور2017میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں محمد حفیظ بھی شامل تھے۔ محمدحفیظ کا کہنا ہے کہ بر طانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جوہمیں سپورٹ کرتی ہے ان کی حوصلہ افزائی سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے اور کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ دکھائی دیتا ہے۔

آل راونڈرکا مزید کہنا ہے کہ شائقین ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم جیتیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہم نے یہاں جن پچوں پر میچ کھیلے ایسی پچیں ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھیں، اس لئے ان پچوں پر ہم تین سو سے زائد رنز بناکر میچ ہار گئے۔اس لئے اب پچوں پر ایڈجیسٹ کرنا ہوگا۔ا ب دیکھنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پچیں کس کوالٹی کی ہوتی ہیں۔

محمدحفیظ نے کہا کہ انگلینڈ میں اسپنرز کا بھی کردار اہم ہوگا۔بیٹسمینوں کوکنفیوژ کرنے کے لئے اسپنرز کو اپنی مسٹری گیندوں پر انحصار کرنا ہوگا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept