’پاکستان کونئی گیند سے وکٹ لینے والا بولر چاہئے‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نئی گیند سے وکٹ لینے والا بولر چاہئے ، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ابتدا میں جلد وکٹیں لینا اہم ہوگا ۔وسیم اکرم نے کہا کہ محمد عامر اچھا پرفارم کررہے ہیں اب وقت ہے کہ حسن علی بھی آگے آکر اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ابتدائی کھلاڑی رنز کریں ، فخر ، بابر اور امام میں سے کسی ایک کا کم از کم اسی رنز کرنا ضروری ہے تاکہ ٹیم کو بڑا اسکور کرنے کا بیس مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان اب سینئر ہوگئے ہیں، ان کو اب ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرنا ہوگی، ہر گیند کو آگے نکل کر نہیں کھیل سکتے، میریٹ پر گیند ہو تو ہٹ کریں ، بابر اور امام تکنیکی طور پر اچھے بیٹسمین ہیں ۔