آسٹریلوی ہائی کمشنر بھی میچ بارے پرجوش

آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، دونوں ممالک کی قومی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ امید ہے کہ میچ بارش سے متاثر نہیں ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قومی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ، ثنا میر نے دنیا کی ٹاپ اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کیا ، جبکہ ٹینس اسٹار ایش بارٹی نے پروفیشنل کرکٹ کھیلی اور بریک کے بعد جب ٹینس میں واپس آئیں تو انہوں نے فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر کے ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہونا چا ہیے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept