ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا

ٹاؤنٹن میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان، پچ فاسٹ بولنگ کے لئے ساز گار ہوئی تو 4 فاسٹ بولرز کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹاؤنٹن کی پچ فاسٹ بولنگ کے لئے سازگار ہے، حسن علی ، عامر اور وہاب ریاض پہلے ہی مجوزہ ٹیم کا حصہ تھے تاہم پچ اگر فاسٹ بولرز کے لئے زیادہ مدد گار ہوئی تو 4 فاسٹ بولر کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے گیارہ کھلاڑی وہی ہوں گے جو انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے، اضافی فاسٹ بولر کی شمولیت کی صورت میں شاداب کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ٹاؤنٹن میں موسم خشک اور سرد رہنے کا بتایا گیا ہے ، تاہم بارش کا خدشہ تقریباً ختم ہوگیا ہے اور درجہ حرارت 9 ڈگری ہے اور ہوائیں چل رہی ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept