بارش کا امکان ٹل گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق امکان ظاہر کیا جارہا ہے بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں اور یہ میچ مکمل ہوسکے گا۔

ٹاؤنٹن میں گزشتہ روز کی بارش تھمنے کے بعد سخت سردی ہے اور آج میچ کے روز بھی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور دھوپ غائب رہے گی۔توقع ہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو جائے گا تاہم میچ کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے لیکن میچ مکمل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارش کی وجہ سے اب تک تین میچوں میں ایک بھی گیند پھینکی نہیں جا سکی اور ٹاؤنٹن میں پاکستان آسٹریلیا کے میچ کے بارے میں خدشات تھے کہ یہ میچ بھی بارش کی نذر ہوجائے گا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept