قومی ٹیم کو جیت کیلئے 308 رنز کا ہدف

انگلینڈ میں کھیلے جا رہے کرکٹ ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف 307 رنز بنائے ہیں۔ محمد عامر نا شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ ٹاؤنٹن  کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ پر گھاس اور نمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

میچ کا باقاعدہ آغاز ہوا تو آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف اسٹروکس کھیلے۔کینگروز کو پہلا نقصان 146 رنز پر ہوا جب ایرون فنچ 82 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیون اسمتھ 10 اور گلین میکسویل نے 20 رنز بنائے جب کہ عثمان خواجہ نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

دونوں بلے بازوں نے دباؤ میں آئے بغیر جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔قومی ٹیم میں ایک اور آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرین شرٹس میں شامل ہیں، جب کہ انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔