کپتان سرفراز نے شکست کی اہم وجہ بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہم نے اچھے ایریا میں بولنگ نہیں کی ہم نے زیادہ غلطیاں کیں جس کی وجہ سے میچ ہارے۔

میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سر فراز احمد نے کہا کہ ہم نے زیادہ رنز دیئےاگر اوپر ٹھیک پارٹنر شپ لگ جاتی تو نتیجہ مختلف ہوتاوکٹ دو سو ستر، دو سو اسی کا تھاشروع کے تیس اوور میں بولنگ ٹھیک نہیں تھی۔

نہوں نےکہا کہ میچ میں ہم شروع کے پندرہ اوورز اچھا نہیں کھیلے آخری بیس اوورز میں اچھا کھیل پیش کیا، آج فیلڈنگ کا فرق تھاپندرہ گیندوں پر تین وکٹیں گریں جسکی وجہ سے ہم میچ سے دور ہوئے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ شروع کے چار آئوٹ بہت ہی سوفٹ تھے اچھی ٹیموں کے خلاف میچ جیتنا ہے تو غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی ہمیں چار بولر کے ساتھ جاناتھا آسٹریلیا بھی چار فاسٹ بولرز سے آیا۔انہوں نے کہا کہ آج عامر اور وہاب ریاض کی کارکردگی مثبت پہلو رہے ،شاداب کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ غلط نہ تھا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept