ورلڈکپ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے

انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں، ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2 اور کین ولیمسن کی قیادت کی کیویز ٹیم 3 میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔