بھارت،نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث تاخیرکا شکار

کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا اٹھارہواں میچ آج ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، مسلسل بارش کے باعث اب تک میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں اب تک 4 میچز بارش کے باعث متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں ہی اب تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہیں تاہم کیویز اب تک 3 میچز کھیل چکے جب کہ بھارتی ٹیم نے 2 میچ کھیلے ہیں، کوہلی الیون نے اپنے گذشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے 36 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس میچ کے ہیرو شیکھر دھون اپنا انگوٹھا تڑوا چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ دستیاب نہیں ہوں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept