کرس گیل بھی پاک،بھارت کرکٹ میچ کے رنگ میں رنگین

ویسٹ انڈیز کے کھلاری کرس گیل بھی پاک ، بھارت کرکٹ میچ کے رنگ میں رنگین ہو گئے

ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز کرس گیل پر بھی ورلڈکپ کے دوران ہونے والا پاک بھارت مقابلہ سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

کرس گیل نے اپنے آپ کو پاکستان اور بھارتی رنگوں میں مزین کرلیا اور دونوں ممالک کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ آپ کا خصوصی ڈریس ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ میرا اتوار کو (16 جون) کو ہونے والے میچ کا خصوصی لباس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس لباس میں امن و محبت کا پیغام ہے۔

اپنے لباس کو واضح کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ اس لباس کے ایک جانب بھارتی پرچم کے رنگ جبکہ دوسری جانب پاکستانی پرچم کے رنگ ہیں، اور یہ دونوں ٹیمیں بہت مضبوط بھی ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کا میچ کو جیتے گا جس پر انہوں نے تفریحاً کہا کہ ’ویسٹ انڈیز‘۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر میں انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں مد مقابل ہوں گی۔

پاکستان کی ٹیم کو ورلڈکپ میں اب تک صرف ایک ہی کامیابی حاصل ہوسکی ہے جبکہ بھارتی ٹیم 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept