پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

انتظار کی گھڑیا ں ختم ہو گئیں، کرکٹ کی عالمی جنگ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آ گئے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گوروں کے دیس کرکٹ کی عالمی جنگ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہو رہے ہیں۔ مانچسٹر کے میدان میں دوایشیائی کرکٹ پہلوان جان دکھا رہے ہیں۔ دو بجے ٹاس ہوا جو پاکستان نے جیت لیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہو گئیں، کھلاڑیوں نے بھرپور تیاریاں کر کھی ہیں، اب پلان پر عمل ہو گا۔

قبل ازیں بارش کی پیشگوئی کے سبب کرکٹ کا مزہ کرکرا ہونے کا خدشہ رہا، ٹاس  ہے، جیتنے والے کپتان کو ایڈوانٹیج ہو گا۔ پہلے بولنگ کو ترجیح دی جائے گی۔ مانچسٹر کی فلیٹ وکٹ پر رنز کی برسات ہو گی، چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹوں کی بھی جھڑی لگے گی۔ قومی ٹیم کا سات سپیشلسٹ بیٹسمین کے ساتھ جانے کا امکان ہے، شعیب ملک پر نظریں جم گئیں۔

ایونٹ کے بہترین بولر محمد عامر میدان میں ہیرو بن کر اتریں گے، نمبر ون بابر کا ایکشن بھی جابر ہو گا۔ شاداب خان ایکشن میں آنے کے لیے بے تاب ہیں، ایک شکار سے وکٹوں کی ففٹی کر لیں گے۔ کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی میچ دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں، دونوں ورلڈ چیمپئن ہی نہیں روایتی حریف بھی ہیں، زور کا جوڑ ہو گا رش بھی کھڑکی توڑ ہو گا۔

ادھر کوہلی الیون نے بھی جوش دکھا دیئے، سارے پتے شو کرا دیئے، انجری کے شکار شیکھر دھون کی ٹیم انڈیا کو ٹینشن ہے، ان کے متبادل وِجے شنکر ہوں گے۔ روہت شرما اور جسپریت بھمرا بھی اہم بھارتی مہرے ہیں، سپر میگا ایونٹ میں چھ کے چھ میچ بھارتی جیت چکے، پاکستانی شاہینوں نے تاریخ بدلنی کی ٹھان لی، دو سال پہلے چیمپئنز ٹرافی والی طاقت دکھانے پر نظر جما لی۔

You might also like