انضمام الحق نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی

بھارت کے خلاف خوفزدہ، ذہنی دباؤ کاشکار اور دلیرانہ انداز میں نہ کھیلنے کی وجہ سے شکست ہوئی

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارت سے شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں دلیرانہ کرکٹ نہیں کھیلی وہ خوفزدہ ہو کر کھیلے، ذہنی دباؤ کا شکار رہے اور ہر کھلاڑی نے انفرادی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ورلڈ کپ کا ایک اہم میچ ہارے۔

انضمام الحق نے مزید کہاکہ میں شکست کی ذمہ داری تسلیم کرتا ہوں اور میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ورلڈ کپ کے فوراً بعد اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

You might also like