وومنز فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے جمیکا کو شکست دے دی

چاروں گول سمانتھا نے کئے۔ جمیکا کا واحد گول ہوانا سولون نے کیا۔

سمانتھا کیر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت آسٹریلیا نے فیفا وومنز ورلڈ کپ فٹ بال میں جمیکا کو با آسانی 4-1 سے شکست دیدی۔

فرانس میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے جمیکا کے خلاف کامیابی کے بعد گروپ سی میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آئوٹ مرحلے میں بھی جگہ بنالی۔

گروپ سی کے ایک اور میچ میں برازیل نے گروپ کی ٹاپ ٹیم اٹلی کو 1-0 سے زیر کیا۔ فیصلہ کن گول کھیل کے 74 ویں منٹ میں مارٹا نے کیا۔ گروپ سی میں اٹلی چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

You might also like