ٹیم کو وقت سے پہلے آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کو ٹی 20 ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آسٹریلوی پچوں پر بیٹسمین ایڈجیسٹ کرسکیں۔پاکستانی ٹیم کا کیمپ پرتھ میں لگایا جائے گا، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم 3ہفتے پہلے آسٹریلیا پہنچے گی۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم ٹی 20 اور پاکستان اے ٹیم کے ساتھ پرتھ جائے گی ،اس فیصلے کا مقصد بیٹسمینوں کو اچھی پریکٹس فراہم کرنا ہے تاکہ پاکستانی بیٹسمین آسٹریلوی پیس اٹیک کا مقابلہ کرسکیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا میں کیمپ لگا کر ٹیسٹ ٹیم کو پریکٹس کرائی جائے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سال نومبر میں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہوں گے۔ ٹی 20 میچ سڈنی، کینبرا اور پرتھ میں ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ وولن گابا برسبین میں 29 نومبر کو ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا ،یہ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

You might also like