پہلا سیمی فائنل، بھارت مشکلات کا شکار

240 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کے 4 کھلاڑی 24 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 240 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں اسکا ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا لیکن دوسرے اوور میں روہت شرما ایک رن بنا کر لیتھم ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کے ایل راہول کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی کپتان ویرات کھولی آئے جو تیسرے اوور میں بولٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جب کہ چوتھے اوور کا آغاز ہوتے ہی بلے باز راہول بھی لیتھم ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی چوتھی وکٹ 24 کے مجموعے پر گری اور کارتھک 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے جسے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، نیوزی لینڈ نے آج اپنی ادھوری اننگز مکمل کی اور بقیہ 3.5 اوورز میں 28 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 239 رنز بنائے اور بھارت کو 240 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہورہا ہے جہاں بھارت کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

You might also like