بھارت کی شکست، آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں نیوزی لینڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کیلئے یہ انتہائی شاندار فتح تھی

نیوزی لینڈ کے بھارت کو شکست دے کر ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں نیوزی لینڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کیلئے یہ انتہائی شاندار فتح تھی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس جوش و جذبے اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا جو انہیں ایک ایسی عظیم قوم سے ملا جو اخلاقی طور پر انتہائی مضبوط ہے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کو ٹیگ کرتے ہوئے اخلاقی اقدار بہت معنی رکھتی ہیں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ’ سرپرائزڈ بائی نیوزی لینڈ‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے بھارت کو ایک بار پھر سرپرائز کردیا۔

You might also like