کیویز کپتان نے جیت کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا

دو دن جاری رہنے والے میچ میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ سیمی فائنل بہت شاندار رہا، ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی تھی، پچ بہت ہی مشکل تھی جہاں رنز کرنا دشوار ہو رہا تھا۔

کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں سوچ رہی تھیں کہ میچ ہائی سکوررنگ ہو گا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کے انداز بدل گئے جس کے بعد ہم امید کر رہے تھے کہ اگر 240 رنز بنا لیتے ہیں تو حریف ٹیم کو پریشر میں لے آئیں گے جس میں ہم کامیاب ہوئے۔ میچ کے دوران ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا جس پر بہت خوش ہوں۔

ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی بیٹنگ کے دوران باؤلرز کو ہدایت کی تھی کہ لائن اینڈ لینتھ پر گیند کریں جس کا ہمیں بہت فائدہ ہوا، روینڈرا جڈیجا اور ایم ایس دھونی کی پارٹنر شپ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے یہ شراکت داری جاری رہتی تھی تو کوئی شک نہیں تھا کہ بھارتی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی آخری لمحات میں ہمارے فیلڈرز اور باؤلنگ نے جانی ماری جس کا نتیجہ ہماری فتح کی صورت میں نکلا۔ دھونی کا رن آؤٹ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

کیویز کپتان کا کہنا تھا کہ دو دن جاری رہنے والے میچ میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

You might also like