کوہلی نے شکست کا ملبہ دھونی پر ڈال دیا

پہلے چار اوورز میں بڑی وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا۔ باؤلنگ سے جو حاصل کرنا تھا کر لیا تاہم بیٹنگ دغا دے گئی

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین ایم ایس دھونی کا رن آؤٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا، بیٹنگ کے دوران پہلے چار اوورز جس میں بڑی وکٹیں گر گئیں بھی ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔ کیویز فتح کے حقدار تھے، ہم نے پورے ایونٹ کے دوران اچھی کرکٹ کھیلی تاہم ولیمسن الیون نے بہت جاندار اور اچھی کرکٹ کھیلی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پہلے سیمی فائنل کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی جس کے باعث فتح حریف ٹیم کے پاس چلی گئی۔ بارش کے بعد آج پہلے ہاف ہمارے حق میں تھا، پہلے چار اوورز میں بڑی وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا۔ باؤلنگ سے جو حاصل کرنا تھا کر لیا تاہم بیٹنگ دغا دے گئی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے گیند آج زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی وکٹ سپنرز کیلئے بھی سازگار تھی، جس کی مثال نیوزی لینڈ کے سپنر مچل سینٹر تھے جنہوں نے پہلے 6 اوورز میں صرف سات رنز دیئے تھے اس دوران روینڈرا جدیجا نے بہت اعلیٰ اننگز کھیلی، بدقسمتی سے ہم فتح حاصل نہ کر سکے۔ ایم ایس دھونی کے ساتھ پارٹنر شپ نے ڈریسنگ روم میں حوصلے بڑھائے تھے۔

 

You might also like