سری لنکا نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی سری لنکن ٹیم دو میں سے ایک ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنا چاہتی ہے

پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود فوری طور پر پاکستان میں مکمل انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی دکھائی نہیں دے رہی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم دو میں سے ایک ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز کا ایک ٹیسٹ لاہور یا کراچی میں کھیلنے پر رضامند ہے، سری لنکن ٹیم کو دو ٹیسٹ یہاں کھیلنے میں کچھ ہچکچاہٹ ہے۔

لاہور میں ٹیسٹ میچ ہونے کے امکانات روشن ہیں جبکہ دوسرا ٹیسٹ دبئی میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ  اس بارے میں پی سی بی کو حتمی جواب ستمبر میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران دے گا۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے دونوں ملکوں کے سربراہوں کو اس لئے پاکستان مدعو کیا ہے تاکہ انہیں پاکستان بلاکر ایک پریزنٹیشن دی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ پاکستان میں حالات اب بہتر ہیں۔

You might also like