بھارت کی شکست دو شائقین کی جان لے گئی

بھارتی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہونے پر دو شائقین جان کی بازی ہار گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہوا لیکن بھارت کی اس شکست سے دلبرداشتہ ہو کر دو شائقین جان کی بازی ہار گئے۔ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے باؤلرز کے عمدہ کھیل کی بدولت بھارت کو شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا تاہم بھارت کی یہ شکست دو بھارتی شائقین کی جان لے گئی۔

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں بدھ کو میچ دیکھتے ہوئے ایک کرکٹ شائق اشوک پسوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اس سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔

اشوک مقامی ہسپتال میں شفٹ مکمل کرنے کے بعد گھر میں میچ دیکھ رہے تھے کہ بھارتی کی شکست کے اثرات نمودار ہوتے دیکھ کر انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔

You might also like