مچل سٹارک نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نےتاریخ رقم کردی۔

برمنگھم میں مچل اسٹارک نے انگلش اوپنر جونی بیرسٹو کو 18 ویں اوور میں پویلین کی راہ دکھائی، جو اس ورلڈ کپ میں اسٹارک کی مجموعی طورپر 27 ویں وکٹ ہیں، یوں وہ ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

مچل اسٹارک نے رواں ورلڈ کپ کے 10 میچوں میں 5 اعشاریہ 43 کے اکانومی ریٹ سے 27 وکٹیں لیں، اُن کی بہترین بولنگ 26 رنز کے عوض 5 وکٹ رہی۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا ہی کے گلین میک گرا کے پاس تھا، انہوں نے 2007ء کے ورلڈ کپ میں 26وکٹیں حاصل کی تھیں۔

You might also like