راشد خان افغانستان کے نئے کپتان مقرر

راشد خان تینوں طرز کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں افغانستان کی قیادت کریں گے جب کہ اصغر افغان کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے

افغانستان نے لیگ اسپنر راشد خان کو اپنی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راشد خان تینوں طرز کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں افغانستان کی قیادت کریں گے جب کہ اصغر افغان کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل 20 سالہ راشد خان لیگ اسپنر صرف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں افغان ٹیم کی قیادت کرتے تھے۔

ورلڈکپ 2019 میں گل بدین نائب کی قیادت میں افغان ٹیم کی کارکردگی نہایت ناقص رہی اسے اپنے 9 کے 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

You might also like