کھیل

انضمام الحق چیف سلیکٹرکے عہدہ سے مستعفی

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ 3 سال تک بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں بنھائیں، 30 جولائی تک اپنی مدت پوری ہونے پر عہدے سے الگ ہو جاؤں گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ میں ایک کرکٹر ہوں اور میرا روزگار اسی پیشے سے وابستہ ہے، اگر کرکٹ بورڈ نے مجھے کوئی مختلف ذمہ داری دی تو میـں ضرور دیکھوں گا لیکن سلیکشن کمیٹی کے لیے مزید کام سے معذرت کر چکا ہوں۔

 

Tags

متعلقہ خبر

Back to top button
Close