روی شاستری بھی کیوی کپتان کی تعریف میں بول پڑے

روی شاستری نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں پرسکون اور باوقار رویے پر کیوی کپتان کین ولیم سن کی تعریف کی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں پرسکون اور باوقار رویے پر کیوی کپتان کین ولیم سن کی تعریف کی ہے۔

ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں سپر اوور پر بھی میچ ٹائی ہونے کے بعد انگلینڈ نے زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر 22 چوکے اور 6 چھکے جبکہ نیوزی لینڈ نے 16 باؤنڈریز لگائی تھیں۔روی شاستری کا ٹوئٹر پیغام میں ولیم سن کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میچ کے دوران آپ کا باوقار اور پرسکون رہنا غیرمعمولی تھا۔فائنل کے دوران کئی مواقع پر ایسی صورتحال پیدا ہوئی جو نیوزی لینڈ کے لئے بہت مایوس کن تھی، جس میں سب سے نمایاں اوور تھرو پر انگلینڈ کو ملنے والے 6 رنز تھے، اسی اوور تھرو کے نتیجے میں میچ انگلینڈ کے حق میں جانے کے بعد سپر اوور تک چلا گیا تھا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept