ڈیوڈ ہسی میلبورن سٹارز کے کوچ مقرر

میلبورن سٹارز کی کوچنگ میرے لئے باعث اعزاز ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کروں

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ ہسی بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں میلبورن سٹارز کی کوچنگ کریں گے۔ انہیں نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر ہسی اور سٹارز کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سابق کرکٹر 2020 سیزن کے آخر تک کلب کے ساتھ بطور کوچ ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ ڈیوڈ ہسی نے اپنے بیان میں کہا کہ میلبورن سٹارز کی کوچنگ میرے لئے باعث اعزاز ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنا کر اسے ٹائٹل دلوانے میں کردار ادا کروں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept